بلوچستان کے مالی سال 2019-20 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ تقریباً 390 ارب روپے سے زائد حجم کےخسارے کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی ایوان میں پیش کریں گے۔
غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 295 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئے صرف 95 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔
وفاق سے محصولات کی مد میں بلوچستان کو 304 ارب روپے اور صوبے کے اپنے وسائل سے20 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
صوبائی بجٹ میں تعلیم کیلئے60 ارب روپے،امن و امان کیلئے 40 ارب اور صحت کیلئے 24 ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔صوبے میں 6 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوگا۔