• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں برادران معیشت کو تباہ کرگئے، پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جو حالات میاں برادران چھوڑ کر گئے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں معیشت کو تباہ کر گئے ہیں۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بجٹ پاس کرانا کوئی مسئلہ نہیں۔ وفاق میں بھی پارٹی مکمل حمایت کرے گی۔ دیگر اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی دور کریں گے۔ اپوزیشن جماعتیں واویلا کرتی رہیں گی۔

اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان کوئی اختلاف موجود نہیں۔اختر مینگل کے تمام تر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ ترقیاتی اسکیموں کے لیے اختر مینگل کے تمام اراکین کو 15 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کریں گے اور اتحادی جماعتوں کو ان کاحصہ ملے گا۔ شہباز شریف اور لیگی اراکین نے ہمیشہ اسمبلی کا ماحول خراب کیا ہے۔

تازہ ترین