• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مطلقہ خواتین بھی پراپرٹی ٹیکس معافی کی فہرست میں شامل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب بھر میں آئندہ مالی سال سے مطلقہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس کی معافی کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ، اس سے قبل یہ سہولت صرف بیوائوں ، یتیموں ، معذوروں اور پنشنرز کو حاصل ہے ،اب اس فہرست میں مطلقہ خواتین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ، ایکسائز ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی کوششوں سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کی گئی ہے ، بجٹ پاس ہوتے ہی آئندہ مالی سال سے پراپرٹی ٹیکس معافی فہرست میں مطلقہ خواتین بھی شامل ہو جائینگی اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا
تازہ ترین