• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم،گورنر،دو وفاقی وزراء کو گھوٹکی الیکشن تک معطل کیا جائے،سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ، گورنر سندھ اور دو وفاقی وزراء کو گھوٹکی میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس کی بجائے انہیں الیکشن تک معطل کیا جائے،نیب اور اس کا چیئرمین اس وقت حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان سے کوئی بعید نہیں کہ وہ کسی کو بھی اور کبھی بھی گرفتار کرسکتے ہیں،جمعرات کوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ میڈیا میں آج اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے گورنر سندھ اور دیگر دو وفاقی وزراء اور کچھ ایسے ارکان کے ساتھ گھوٹکی میں تعزیت کے نام پر نہ صرف وہاں الیکشن لڑنے والے امیدوار سے ملاقات کی ہے بلکہ اس امیدوار نے وزیر اعظم سے کچھ مطالبات کئے تو اس پر انہوں نے انہیں گورنر سندھ سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایات دی ہے،سعید غنی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ اس بات کی شکایت پر عمران خان کو نوٹس دیا گیاہے لیکن نوٹس پر کچھ نہیں ہونا،ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کی رکنیت اس وقت تک معطل کی جائے جب تک وہاں الیکشن مکمل نہیں ہوجاتے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہی رہیں گے اور ان پر تمام ارکان اسمبلی کا مکمل اعتماد ہے،ان کی گرفتاری کی صورت میں آئین اور قانون کے تحت راستہ اختیار کریں گے ۔
تازہ ترین