• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش پر فتح

ناٹنگھم (جنگ نیوز)آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ورلڈکپ میچ میں 48 رنز سے ہرادیا۔ فاتح سائیڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 381رنز اسکور کیے۔ کپتان ایرون فنچ53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر نے ایونٹ کی دوسری سنچری بنائی، وہ 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ نے 89 اور میکسویل نے 32 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بناسکی۔مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کی اور 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ شکیب الحسن 41 ، تمیم اقبال 62 اور محموداللہ نے 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

تازہ ترین