• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اے پی سی میں غور کیا جائے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کر یں گے، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر اے پی سی میں غور کیا جائے گا ،میں پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2019-20ء پر تقریر میں بہت کچھ سامنے لاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہوں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) ایک دو روو میں اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کر دینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی میں ہر آپشن پر بات ہو گی۔

تازہ ترین