• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیاپر ہمارے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، منظور پشتین

کراچی(جنگ نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین نےکہاہےکہ انکے اور انکی تنظیم کیخلاف سوشل میڈیاپر مہم چلائی جارہی ہے۔ غیرملکی خبررساںادارےسے گفتگو میں پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین نے کہاکہ ماضی میں انہیں جلسے کرنے سے روکا گیا تاہم اب انکی تنظیم کےرہنمائوں کو گرفتار کرکے تحریک روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے کہاہےکہ کچھ کوگ پشتون نوجوانوں کو ورغلارہے تھے ان کےخلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے ، گرفتار افراد کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین