• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کا معذورلیگی کارکن شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آ کر زخمی، اتفاق ہسپتال منتقل، پارٹی صدرنے عیادت کی

لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے) لیگی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالہ سے آنے والا کارکن دھکم پیل کی جہ سے پارٹی صدر شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آ کر زخمی ہو گیا ۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پارٹی کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچے ، (ن) لیگ کا معذور کارکن ارشد بھی اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالہ سے جیل کے باہر پہنچ گیا۔ ابھی اس کی وہیل چیئر گاڑی سے اتاری جارہی تھی کہ اسی دوران شہباز شریف کی گاڑی وہاں پہنچ گئی اور کارکنوں کادھکا لگنے سے ارشد نیچے گر گیا اوراس کا ایک پائوں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آگیا ۔ شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس ہوتے ہوئے پارٹی ذمہ داران کو زخمی کارکن کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف اتفاق ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زخمی کارکن کی عیادت کی ۔
تازہ ترین