راولپنڈی میں 11 سال کی بچی کو نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا، پولیس کے مطابق بچی کے اغواء کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں واقع علاقے ڈھوک الٰہی بخش میں پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار خود کو بچی کے والد کا دوست ظاہر کر کے بچی کو ساتھ لے گیا۔
بچی اپنی کزن کے ساتھ گھر سے باہر نکلی تو موٹر سائیکل سوار نے اس سے اس کے والد کے متعلق پوچھا، بچی کی کزن والد کو بُلانے گئی تو ملزم بچی کو دھوکے سے ساتھ لے گیا۔
بچی کے والد نے تھانہ وارث خان میں بچی کے اغواء کے بارے میں درخواست دے دی ہے۔