• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی انتخابات، حکومتی عہدیداروں کو کھلی چھٹی دینے کا الزام غلط ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے وفاقی معاون خصوصی اطلاعات کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران لگائے گئے الزامات کی جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کے ضمنی انتخا با ت کے دوران الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتی عہدیداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،سختی سےتردیدکی ہے اور کہاہےکہ ان ضمنی انتخابات کے حوالے سے اب تک صرف چار درخوا ستیں ،رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ جس کے تحت ایک وی آئی پی کو پروٹوکول دینے کی رپورٹ پر ایس ایس پی گھوٹکی کی جواب طلبی کی گئی ہے ، صوبائی محکمے میں ٹرانسفر کی شکایت پر بھی فوری ایکشن لیا گیا۔
تازہ ترین