اسلام آباد ( آن لائن‘جنگ نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس این آر او دینے کا کوئی اختیار نہیں جبکہ مستقبل میں ان کیساتھ بیٹھنے کا کوئی امکان بھی نہیں ہے‘ ہم ن لیگ کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہے‘جوآسانی سے اقتدارمیں آتاہے اسے جمہوریت کی قدر نہیں ہوتی‘ عمران خان اور مشرف کی حکومت میں صرف وردی کا فرق ہے‘جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے میں سمجھتاہوں انہیں جانا پڑے گا ۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ʼنیب والے مجھ سے اپنی استعداد کے مطابق سوال کرتے ہیں‘ نیب کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے اور میں بھی نیب حکام کی عزت کرتا ہوں ‘ زرداری کا کہناتھاکہ عمران خان سیاسی قوت سے اقتدار میں نہیںآئے اس لئے انہیں جمہوریت کی قدر نہیں ہے ‘ انہیںاحساس ہی نہیں کہ عوام کو کیا مشکلات ہیں۔