• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم تو افغانوں کی منتیں کر رہے ہیں واپس وطن چلے جائیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے مبینہ منی لانڈرنگ کے مرتکب افغان باشندے کی بریت کے حکم کیخلاف پاکستان کسٹم کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تو افغانیوں کی منتیں کر رہے ہیں کہ واپس اپنے وطن چلے جائیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربرا ہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تو درخوا ست گزار پاکستان کسٹم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد آغا 11؍ لاکھ ایک ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی لیکر افغانستان جارہا تھا کہ طور خم بارڈر پر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
تازہ ترین