• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مذہبی آزادی کیلئے مزید اقدامات کرے: پومپیو

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کیے جائیں اور اس معاملے پر تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب مقرر کیا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ بات مذہبی آزادی سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہی۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ مذہبی گستاخی کے غلط استعمال کو روکا جانا چاہیے، 40 سے زائد افراد کو اس جرم میں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ ان افراد کو رہا کیا جائے اور مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب کا تقرر کیا جائے۔

مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011ء سے اب تک سعودی عرب میں ایک ہزار سے زائد افراد کو مظاہرے کرنے یا لوگوں کو اس جانب راغب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پومپیو نے مذہبی آزادی کے معاملےپر ایران اور چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین