پنجاب کے شہر خانیوال میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے تیز دھار آلے کے وار کر کے اپنی سالی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے مخدوم پور میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر بہنوئی نے تیز دھار آلے کے وار کر کے سالی کو قتل کر دیا۔
پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔