پاک بحریہ میں 21 جون کو ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن منایا گیا-
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہائیڈرو گرافک سر گرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا موثر ذریعہ ہیں۔
میرین اور میر ی ٹائم سیکٹرکاملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردارہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کی مجموعی تجارت میں سمندر ی راستوں اور جہاز رانی کا کلیدی کردار ہے۔پاک بحریہ محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میر ی ٹائم سیکٹر میں معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری وسائل کی تلاش کے ضمن میں ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں کی افادیت ایک عالمی مسلمہ حقیقت ہے ۔پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈیپارٹمنٹ مطلوبہ سمندری معلومات اور ڈیجیٹل چارٹس فراہم کرتا ہے تا کہ پاکستانی بحری خطے کو جہاز رانی کے لیے محفوظ بنایا جائے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی کانٹینیٹل شیلف کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا جس سے پاکستان کو 50،000 مربع کلو میٹر کا سمندر میں اضافی علاقہ حاصل ہوا-
اس موقعہ پر پاک بحریہ نے ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں سے متعلق ایک وڈیو بھی جاری کی ہے-