سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے لئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔
جیو نیوز نے دونوں ممالک میں ہونے والے ایم او یو کی دستاویز حاصل کرلیں،جس پر پاکستانی اور برطانوی حکام کے دستخط موجود ہیں۔
اس دستاویز کی خاص بات یہ ہے کہ تحویل مجرمان کےلئے کیا جانے والا ایم او یو نہیں بلکہ مفاہمت کی یاداشت صرف اسحاق ڈار کی حوالگی کے لئے ہے۔
کن بنیادوں پر اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کیا جاسکتا ہے اور کن بنیادوں پر برطانیہ پاکستان کی درخواست رد کرسکتا ہے،تمام تفصیلات اس ایم او یو میں موجود ہیں۔