• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل لفٹر اور خاتون سمیت 20ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹر اور خاتون سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ پر دو اسٹریٹ کرمنلز نعمان اور افضل کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو پستول،دو کلو چرس،چھینے گئے موبائل فون ،نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،ملیر سٹی پولیس منشیات کی سپلائی میں ملوث میاں بیوی عبدالغنی عرف لنگڑا اور جنت بی بی عرف مامی زوجہ عبدالغنی کو غریب آباد سےگرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کرلی ، پاکستان بازار پولیس نے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے نوید ، نصیر احمد ، اعجاز احمد ، حیدر علی ، عبد الرشید اور سکندر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ماوا برآمد کرلیا، الفلاح پولیس نے عظیم پورہ قبرستان کے قریب دوران گشت ایک ملزم سید جاوید احمد کو گرفتار کر کے65 گرام چرس برآمد کر لی ،دوسری کارروائی میں جامعہ ملیہ روڈ پر چیکنگ کے دوران کار سوار ذیشان کو گرفتار کر لیا ، شمسی سوسائٹی ملیر ہالٹ اور عظیم پورہ روڈ سے متصل ملت روڈ پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان محفوظ خان ، جنید ، طاہر محمود اور فراز علی کو گرفتار کر کے 4 پستول برآمد کرکے 19 جون کو محمود آباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل نمبر KKA-8494 برآمد کر لی ۔اے سی ایل سی لیاری ڈویژن نے موٹر سائیکل لفٹر سجاد کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سےچاکیواڑہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی،زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم شاہد عمر کو گرفتار کر لیا ۔  
تازہ ترین