یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سپر مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا گیا، واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سپر مارکیٹ میں موجود لوگوں کو مسلح شخص نے یرغمال بنالیا تھا۔
یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد مارے گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مغوی بنائے گئے 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
یوکرینی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مسلح حملہ آور مارا گیا۔