• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کے اپنے بیٹے سے متعلق بڑے انکشافات

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار نے اپنے 24 سالہ بیٹے آرو بھاٹیا سے متعلق 2 بڑے انکشافات کیے ہیں۔

58 سالہ اکشے کمار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرا بیٹا فلموں میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، وہ فیشن کے شعبے میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتا ہے۔

اسٹار اداکار کی حال ہی میں فلم بھوت بنگلہ ریلیز ہوئی ہے جبکہ ویلکم ٹو دی جنگل جلد ہی ریلیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اس وقت فیشن ڈیزائنز اور پرنٹس سیکھ رہا ہے، اس مقصد کےلیے وہ نچلی سطح پر سیکھنے پر توجہ دے رہا ہے، اُس کی ماہانہ آمدن صرف 4500 روپے ہے۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے، اُسے لیکچر نہیں دیتے بلکہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی خود اپنے طریقے سے گزارے، میری بنیادی نصیحت یہ ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دونوں ہی کافی حد تک ایک جیسے ہیں، وہ بھی صحت کے معاملے میں سنجیدہ ہے، وہ صرف لمبا نہیں بلکہ بہت فوکسڈ ہے۔

2002ء میں پیدا ہونے والے آرو لندن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور خود ہی کم پروفائل رہنا پسند کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید