• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران انقلاب کا خلیج میں لنگرانداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج میں لنگر انداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے کو دشمن کے ساتھ تعاون سمجھا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی نیوی نے کہا کہ بحری جہاز اور ان کے مالکان ہمارے اعلانات پر عمل کریں، آبنائے ہرمز سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں وارننگ کو نظر انداز کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی جہازوں پر حملہ کرے گی تو اسے زبردست دھچکا لگے گا، آبنائے ہرمز ہفتہ کی دوپہر سے امریکی ناکہ بندی خاتمے تک بند رہے گی۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای  کہہ چکے ہیں کہ ایران کی بحریہ دشمنوں پر نئے نقصانات پہنچانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید