• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کے آر فاؤنڈیشن اور پاپولیشن کونسل کی خصوصی مہم ’’وقفہ‘‘ کے تحت اسپیشل سونگ ریلیز

ہر ماں باپ کو وقفہ مبارک ہو۔ میرخلیل الرحمن فاؤنڈیشن اور پاپولیشن کونسل کی خصوصی مہم ’’وقفہ‘‘ کے تحت شہزاد رائے کا اسپیشل سونگ ریلیز کردیا گیا۔ 

سونگ کا پیغام تمام پاکستانیوں کیلئے ہے۔ چونکہ ہمارے یہاں عام طور پر بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہیں دیا جاتا، جس کے باعث ماں اور بچے میں صحت کے مسائل ہوتے ہیں۔ جن میں ان کی اموات کی بلند ترین شرح شامل ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان میں ہر سال 60 لاکھ سے زائد بچے پیدا ہوتے ہیں جو نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر تعداد ہے۔ لیکن ان کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے کے باعث یہ تعداد مسائل کا باعث زیادہ بنتی ہے۔

 اسی چیز کو شہزاد رائے اپنے منفرد انداز میں اجاگر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید