ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس لوٹ گیا۔
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ہرمز بند ہونے کے سبب جہاز نے رخ تبدیل کیا ہے، پاکستانی جہاز کو جلد دوبارہ راستہ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور جہاز کویت سے کروڑوں لیٹر ڈیزل کراچی لا رہا تھا۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود امریکا نے ایرانی سمندروں کی ناکابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ جس کے باعث ایران نے آبنائے ہرمز کھول کر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوبارہ بند کردی۔
ایک اندازے کے مطابق بندش کے خاتمے کے بعد 9 مختلف بحری جہاز آبنائے ہُرمُز سے گزر گئے تاہم بعد میں ایران نے آبنائے کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی گن بوٹس نے ایندھن سے لدے دو بھارتی پرچم بردار جہازوں پر فائرنگ کی۔
اسی دوران امریکی سینٹ کام نے 23 ایسے بحری جہازوں کو حملے کی دھمکیاں دے کر رخ موڑنے پر مجبور کیا۔