اسلا م آباد ( صباح نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کون ہیں؟ وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، ملک میں آئین کے آرٹیکل 6 پر عملدرآمد کرانا میرا کام نہیں ہے میرا کام ہاؤس کو چلانا ہے اقدامات کرنا حکومت کاکام ہوتا ہےپرویزمشرف کون ہیں؟ وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں پارلیمانیجماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے تمام زیر التواء بلز نے اس میں پیش ہونا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ شب یہاں ینگ پارلیمینٹری ایسوسی ایٹس میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں تمام یورپ ممالک کے سفیر موجود تھے سینیٹر محسن لغاری نے سینیٹ جب کہ مولانا امیر زمان نے قومی اسمبلی کی نمائندگی کی۔ مہمانان سفیروں کے ہمراہ گروپ فوٹوکاخصوصی سیشن ہوا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا کہ ان کے علیم خان کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بلایا تو ضرور وہاں جائونگا جعلسازی کا مقدمہ بنتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایازصادق نے کہا کہ وہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے بارے میں مشاورت کے لئے تمام پار لیمانی رہنماؤں کو اکٹھا کریں گے۔ سات بلز مشترکہ اجلاس کے لئے زیرالتواء ہیں ۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں اسپیکرسردارایازصادق نے کہ پرویزمشرف کون ہیں؟ وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں ۔آئین کا آرٹیکل6 پر عملدرآمد کروانا میرا کام نہیں ہے ۔میرا کام ہاؤس کو چلانا ہے اقدامات کرنا حکومت کاکام ہوتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ۔آئین کا آرٹیکل 6موجود ہے اس کو روبعمل لانا قطاً میری زمہ داری نہیں ہے۔