• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی عبدالرشید کیس : پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) غازی عبدالرشید قتل کیس میں ماتحت عدالت سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔ غازی رشید قتل کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 20 فروری کو عدم حاضری پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین