• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا ء تحریک کے مقاصد ہم حاصل نہیں کرسکے ، چیف جسٹس اسلام آبا د ہائیکورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاہے کہ 2007کی وکلا ء تحریک کے مقاصد ہم آج بھی حاصل نہیں کرسکے ہیں ،ملک میں قانون کی حکمرانی اس طرح نہیں جیسے ہو نی چاہیے، بطورچیف جسٹس سمجھتاہوں کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے،ریاست کو قانون کی حکمرانی کے اصول کے تحت چلناچاہیے،آئین کی بالادستی ہوگی تو ہمارے تمام مسائل حل ہوجائیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وکلا تحریک کو کامیاب کرانے میں اسلام آباد بار کا بہت کردار تھا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے بولتے ہیں ۔
تازہ ترین