اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مولانا فضل الرحمن نے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے مشورے کے بعد 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں طلب کرلی۔ اس آ ل پارٹیز کانفرنس پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ نون،ایم ایم اے ،این اے پی کے قائدین شرکت کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک، لاک ڈائون کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ سینٹ کے چیئرمین کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری روکنے کےحوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگےجبکہ آصف زرداری کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنمائوں پر مشتمل وفد شرکت کرینگے۔دریں اثناءامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔