ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت پنجاب نے صوبائی و ڈسٹرکٹ ٹیموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر عملدرآمد کے لئے ہیلتھ انسپکٹرز کے اختیارات دیدئیے ہیں۔جو ڈینگی مچھر و وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سرگرمیوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔صوبائی و ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیمیں ڈینگی انفورسمنٹ سرگرمیوں کے لئے ہیلتھ انسپکٹرز کے اختیارات استعمال کریں گی۔