• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، مکان میں گیس لیکج سے دھماکا

فیصل آباد میں لیکج کے باعث گیس بھرنے سے مکان میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کی وجہ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق گلستان کالونی میں واقع مکان میں دھماکے سے عمارت منہدم ہوکر ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ ملحقہ مکان کا کچھ حصہ بھی گھر گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ جلانے کے بعد ہوا، آگ کی لپیٹ میں آکر 70 سالہ خاتون اور 24 سالہ لڑکا زخمی ہوگیاجنہیں طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق مزید 4 افراد بھی ملبے تلے دب کر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین