برطانوی حکومت نے اسپتالوں میں طویل انتظار کم کرنے کے لیے نئے معاہدے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت فوری نوعیت کے کیسز میں اسی دن اپائنٹمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکام نے جنرل پریکٹیشنرز (جی پیز) کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کے بار بار آنے والے مریضوں کو ترجیح دی جائے، تمام ایمرجنسی کے مریضوں کو اسی دن دیکھنا لازمی ہو گا، تاکہ علاج میں تاخیر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بار بار اسپتال جانے والے مریضوں کی خصوصی نگرانی ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا معاہدہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ تسلسل کے ساتھ علاج سے داخلوں میں کمی آئے گی اور اسپتالوں پر دباؤ کم ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے 485 ملین پاؤنڈ کا نیا جی پی پیکیج دے دیا۔
وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ صرف فنڈنگ بڑھانا کافی نہیں، بلکہ این ایچ ایس کا بنیادی نظام مضبوط بنانا ہو گا۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی وارڈز میں طویل انتظار کا مسئلہ برقرار ہے، حکومت نے کمیونٹی سطح پر علاج بہتر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
برٹش میڈیکل ایسوسی ایشین کا مؤقف ہے کہ ایک ہی دن تمام ہنگامی کیسز دیکھنا مشکل ہے۔