• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ایم پی اے عون حمید ڈوگر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

تصویر عون حمید ڈوگر، فیس بک
تصویر عون حمید ڈوگر، فیس بک

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عون حمید ڈوگر کے کاہنہ لاہور میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گھر پر فائرنگ کا مقدمہ ایم پی اے عون حمید ڈوگر کے برادر نسبتی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی 2 گاڑیوں کونقصان پہنچا، گولیاں لگنے سے گھر کی کھڑکیوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے، عون حمید ڈوگر مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید