ٹیکسلا(نمائندہ جنگ)چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران خان سے مایوسی ہوئی وہ روایتی وزیراعظم بن گئے ہیں ، مہنگائی، افراتفری ،بےروزگاری اور بے چینی نے ملک میں انارکی کی صورتحال پید اکردی ، ملک بند گلی میں جارہا ہے،ایک سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،عمران خان نے عوام کو جو سبز باغ دکھائے آج وہی ان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں،علاقے کی سیاست میں رہونگا ،سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مستقبل میں کرونگا،حکومتی ناکامی کی وجہ سے معیشت تباہی کی جانب جارہی ہے،ملک کو اس وقت میثاق معیشت سے زیادہ میثاق بردباری کی ضرورت ہے ۔