• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین سے اسٹرٹیجک پلان پر معاہدہ طے، کل دستخط ہونگے، شاہ محمود

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے برسلز میں یورپین یونین کیساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹرٹیجک پلان پر معاہدہ طے پا گیا ہے، کل یورپی یونین کے اعلی عہدیدار فیڈریکا موگرینی کیساتھ امور خارجہ اور سیکورٹی پالیسی کیلئے معاہدے پر دستخط ہونگے ، معاہدہ سے پاکستان اور یورپین یونین کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا آغاز ہو رہا ہے ،یہ ایک بہت اچھی پیشِ رفت ہے کیونکہ ہماری خواہش تھی یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے،وزیر خارجہ یورپی یونین کیساتھ معاہدے کی تکمیل کیلئے برسلز روانہ ہوگئے ہیں ،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں، ہم ایک دوسرے کی گاہے بگاہے مدد بھی کرتے رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھی بھی رہے ہیں اور اب مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔
تازہ ترین