لندن(نمائندہ خصوصی)ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے والی شخصیات میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان بھی لارڈز پہنچ گئے۔ اسکواش کنگ جہانگیر خان نے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا اور کہا کہ پاکستان ٹیم مسلسل فائٹ کررہی ہے ورلڈ کپ میں ابھی بھی پاکستان کے امکانات موجود ہیں۔ آئی جی سندھ کلیم امام بھی لارڈز کے مہمانوں میں شامل تھے۔