• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیا ت اورشراب برآمدہونے کے مقدما ت میں 6ملزموں کو جیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجسٹریٹ کورٹ نے منشیا ت اورشراب برآمدہونے کے مختلف مقدما ت میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج 8 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملز م یامین ،تھانہ مخدوم ر شیدمیں درج2 بوتلیں شراب برآمد ہونے پر ملزم کامران ،تھانہ کینٹ میں 510لیٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم محمدنواز،تھانہ گلگشت میں درج210 گرا م چرس برآمد ہونے پر ملزم کمیل،تھانہ مظفرآبادمیں درج 105 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم غلام یسین اورتھانہ ممتازآبادمیں درج شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے پر ملزم جمیل شاہ کو جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔مجسٹریٹ کورٹ نے تیزرفتاری سے گاڑی چلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حمیدکو جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ مجسٹریٹ کورٹ ملتان نے بغیراطلاع جائیدارکرایہ پردینے پر 2ملزموں فریداحمداور کبیرخان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے چو ری کے مقدمہ میں ملوث ملزم جاویدکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے غیرقانونی طورپرگیس ری فلنگ کرنے کے مقدمات میں ملوث ملزم یٰسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں انوراوربشیر کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے جواءکھیلنے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں یاض،قسور،حذیفہ اورفرحان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے اشتہاری کو فرار کرانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نعمان کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین