اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی ۔ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ 23 جولائی مقرر کر دی گئی ۔