• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو فیلڈ و لائن سٹاف کی کمی دور کی جائے:ہائیڈرو یونین

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فیلڈ و لائن سٹاف کی شدید کمی دور کی جائے، حادثات کی شرح کو صفر کی سطح پر لانے کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے حفاظتی آلات و سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بکٹ والی گاڑیاں فراہم کی جائیں، سب ڈویژنل افسروں کو پابند کیا جائے کہ سیفٹی اصولوں کے خلاف کام نہ ہونے دیں، ہائیڈرو ورکرز یونین کے ریجنل پریس سیکرٹری اکرام الحق علوی کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان محکمہ بجلی کے ایک لاکھ 40ہزار ملازمین کو کام پر حادثات سے محفوظ رکھنے اورملازمین کو محفوظ حالات کار مہیا کروانے کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں، ہائیڈرو ورکرز یونین کے قائدین ملازمین کی جان و صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں، لائن اور گرڈ سٹاف پر دہرے کام کا بوجھ ختم کرنے کیلئے خالی اسامیوں کو جلد پُر کیا جائے،حادثات میں جاں بحق ہونے والے ملازمین کے بچوں کی مفت تعلیم و معقول روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حادثات میں جاں بحق ہونے والے ملازم کے لواحقین‘ ورثاءکو 35لاکھ روپے کی ادائیگی اور حادثے کے شکار ملازم کا کمپنی کی طرف سے مکمل علاج و معالجہ کا خرچہ یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین