• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا پانی کے غیرقانونی کنکشن ریگولرائز کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے غیرقانونی لگے پانی کے کنکشن ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق سروے ٹیموں کی طرف سے چکلالہ کینٹ ایریاز میں لگے غیرقانونی کنکشنز کا سروے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ غیرقانونی کنکشن ہولڈرز کے کنکشن ریگولرائز کرنے کیلئے ان پر پانی کے کتنے ماہ یا سالوں کا بل ڈالنا ہے اور ان سے کتنی کنکشن فیس لینی ہے ، بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ دو سال کا پانی کا بل ڈالا جائے گا اور کنکشن فیس لیکر ان کو ریگولرائز کر دیا جائے گا ۔ ایسا شہریوں کی سہولت کیلئے کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین