کراچی (جنگ نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں گورنر سندھ مقرر ہونے والے گورنر عشرت العباد نے پرویز مشرف سے ٹیلی فون کرکے ان سے ان کی خیریت دریافت کی۔نجی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق انہوں نے سابق صدر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میں آپ کی طبیعت کے حوالے سے دعاگورہوں گا۔