• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لندن (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے ورلڈکپ میچ میں میزبان انگلینڈ کو 64رنز سے باآسانی ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 286کے جواب میں ہوم سائیڈ 45ویں اوور میں 221 پر ہمت ہار گئی۔کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان فنچ 100، وارنر 53، اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے38، 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آرچر، ووڈ، سٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ جواب میں آسٹریلین بولرز نے انگلش بیٹسمینوں کو بالکل چلنے نہیں دیا۔ صرف بین سٹوکس ہی مزاحمت کرسکے۔ انہوں نے 115 گیندوں پر 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ جیمز ونس صفر، جونی بیئرسٹو 27، جو روٹ آٹھ، کپتان اوئن مورگن چار ،جوز بٹلر 25، اور کرس ووکس 26 اور عادل رشید 25رنز بنا سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرنڈورف نے پانچ اور مچل اسٹارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین