• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثہ ہمیشہ عملے کی غفلت سےہوتاہے، ڈی ایس ریلوے ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد دائودپوتا نے کہاہے کہ ریلوے آپریشنل سسٹم کے مرتب کردہ قواعد ضوابط پورے ریلوے نظام کا احاطہ کرتے ہیں، ان میں چیئرمین،جیحادثہ ہمیشہ عملے کی غفلت سےہوتاہے۔وہ گزشتہ روز ڈیرہ تاج - ساہیوال ریلوے سیکشن کے درمیان ،ٹریک،پل،پھاٹکوں سمیت کمرشل، ٹریفک ،سگنل سسٹم اوردیگرشعبوں کے سالانہ معائنہ کے موقع پر گفتگو کررہےتھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملازم یاافسر جو دیانتداری سے ڈیوٹی کرتا ہے وہی محکمہ کاحصہ رہے گا۔کام نہ کرنے والوں کے لئے ریلوے میں کوئی گنجائش نہیں ڈی ایس ریلوے نے اسٹیشن ماسٹر راجپوت نگر راناشفیق کوبہترین کارکردگی پر2000روپے نقدانعام دیا محسن وال اورمیاں چنوں کےاسٹیشنوں کے درمیان 10آر نہر پربنائے گئے پل کامعائنہ کیا۔متعلقہ اسسٹنٹ وے انسپکٹراور اے ڈبلیو آئی سے سوالات کئے جن کے وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ڈی ایس ریلوے نے اس موقع پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ریلوے افسر اورملازمین پر ریلوے کےمحفوظ سفر کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ چیچہ وطنی اسٹیشن پرپاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نےڈی ایس سے ملاقات کی اور ان کودرخواست کی کہ ریلوے کالونی کے قریب سوئی گیس کی سپلائی لائن موجود ہے لیکن کالونی گیس کی سہولت سے محروم ہے۔ڈی ایس نےمتعلقہ ریلوے حکام کو گیس فراہمی کے لئے سوئی گیس محکمہ سےفوری رابطہ کی ہدایت کی ساہیوال پہنچنے پر ڈی ایس ریلوے نے ٹرین انجن ڈرائیو رنگ روم کامعائنہ کیا۔نئی تعمیرہونےوالی اسٹیشن عمارت پارکنگ ایریا ملازمین کی رہائش کےلئے نئے بنائے گئے گھروں کامعائنہ کیا۔
تازہ ترین