• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ادوار کا ازالہ اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا اولین ترجیح ہے‘اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)اے این پی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار کا ازالہ اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا نا پارٹی کی اولین ترجیح ہے،پارلیمانی ارکان پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان،مشیرملک نعیم بازئی کی انتھک محنت اور خدائی خدمت گاری کے تسلسل پر کاربند رہتے ہوئے بے شمار ترقیاتی پروجیکٹس کو دوام دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرجمال الدین رشتیا،حاجی نذر علی پیر علی زئی،ارباب غلام کاسی ،ثناء اللہ کاکڑ،اخلاق بازئی،حاجی نصیب اللہ،حاجی گل محمد،قاری علی محمد،مرزا خان،ملک بصیر کاسی،تاج محمد لالا،رحمت کاکا،میروائس کاکڑ ودیگر نے کلی ملازئی کچلاک ،کلی سام خیل کتیر،بڑیچ ٹائون، اور ملت ٹائون ہزارگنجی میں یونٹ کے دوروں کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 3جولائی کوسائنس کالج کوئٹہ میں ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ضلعی کنونشن پشتونخوا وطن کے روشن مستقبل کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گاجس سے پارٹی کے صوبائی مرکزی اور ضلعی رہنما خطاب کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ میں باچا خان ہسپتال،ایڈیشنل کالج،اسپورٹس کمپلیکس،اسکولوں کی اپ گریڈیشن،نیشنل ہائی ویز اور گرڈ اسٹیشنز کی منظوری اس بات کا واضح ثببوت ہے حالانکہ اسمبلی میں اے این پی کے صرف چار ارکان ہیں لیکن حب الوطنی کا جذبہ اور سیاسی تدبرانہ فیصلوں کی وجہ سے پورے پشتون بیلٹ میں بے پناہ ترقیاتی پروجیکٹس کی منظوری دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
تازہ ترین