• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 265 کے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق میں تاخیر، لشکری رئیسانی نے درخواست دائر کردی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بی این پیکے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے نادرا کی جانب سے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور اس کی رپورٹ کو الیکشن ٹریبونل میں جمع کرانے میں تاخیر کے خلاف ایک اور درخواست الیکشن ٹریبونل میں دائر کردی ہے جس میں میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کے نتائج کو چیلنج کرنے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے ووٹوں کی نادرا کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کے احکامات صادر کئے تھے جس کیلئے رقم بھی ادا کی گئی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی نادرا کی جانب سے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی جاسکی ہے حالانکہ قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونل کو کوئی بھی انتخابی عذرداری 120دن میں ہی نمٹانا پڑتی ہے لیکن یہاں کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی نادرا کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کرائی جارہی اس دوران کامیاب قرار دئیے جانے والے قاسم سوری بطور ایم این اے اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کاکہناتھاکہ 6ماہ گزرنے کے باوجود بھی نادرا کی جانب سے رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع نہیں کرائی گئی ہے ہمیں اداروں کے اس رویے سے مایوسی ہورہی ہے جبکہ عوام کو بھی انصاف کے اداروں سے توقع کم ہوتی جارہی ہے ۔
تازہ ترین