کراچی (جنگ نیوز) مولانا فضل الرحمان (ڈمی) اور پی ٹی آئی رہنما شمیم آفتاب جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ (ڈمی ) فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بنا تو کشمیر کمیٹی کی سربراہ مریم ہوں گی۔ شمیم آفتاب نے بتایا کہ میں نے پی ٹی آئی اس وقت جوائن کی تھی جب اسے تانگہ پارٹی کہتے تھے۔ شو کے دوران مولانا نے میثاق مصیبت کی گھنٹی بجا دی، اُن پر تحفوں کی بارش بھی ہوئی ۔ اس کے علاوہ شو میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ ”اے پی سی الیون کپتان کو کتنا ٹارگٹ دے گی؟“۔ مولانا کی پلیٹ سے مرغا غائب اور ایک جھوٹ کی سزا 14ٹیکے اِن موضوعات پر بھی ”خبرناک“ میں دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔