کوئٹہ /لورالائی (نمائندہ جنگ) لورالائی پولیس لائن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی دو خود کش حملہ آورں نے خود کو اڑا لیا جبکہ ایک کو فورسزنےمار دیا جبکہ لائن ہیڈ محرر شہید اورایک خاتون سمیت دو اہلکارزخمی ہو گئے، پولیس اہلکاروں کا محکمانہ امتحان ہورہاتھا،3 حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونی کی کوشش کی ،حملے کے باعث قریبی مارکیٹیں دکانیں بینک اور اسکولز بند کر دئیے گئے دھماکوں اور فائرنگ سےعلاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اوردیگر عملےکو طلب کر لیا گیا ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینےکے بعد پولیس لائن میں سرچ آپریشن کرکےعلاقے کو کلیر کردیا،پولیس کے مطابق بدھ کو پولیس لائن لورالائی میں پولیس اہلکاروں کے بی ون کا امتحان ہونا تھا لیکن دہشت گردی کے خطرے کےپیش نظر امتحان ڈی پی او آفس لورالائی منتقل کر تے ہوئے سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی تاہم صبح پونے 7بجے کے قریب تین خود کش حملہ آور وں نے پولیس لائن کے مین گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نےان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںایک حملہ آور مارا گیاجبکہ دو دہشت گردشدید فائرنگ کرتے ہوئے لائن میں گھس گئے اطلاع ملنے پر پولیس ،ایف سی اور کیو آر ایف کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورپولیس لائن کو گھیرے میں لیتے ہوئے دہشت گردوں کو مزیدآگے جانے سے روکا جس پر دونوں حملہ آوروں نے خود کو اڑالیا دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میںپولیس لائن کے ہیڈ محرر اللہ نواز شہید جبکہ دو اہلکار کانسٹیبل محمد ادریس اور کانسٹیبل اللہ نور شدید زخمی ہو گئے جبکہ خود کش جیکٹ کا ایک ٹکرا قریب ہی واقع ایک گھر میں گرنے ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی پولیس اور فورسز نے پولیس لائن میں سرچ آپریشن کرکے کلیر کردیا ،جبکہ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا حملے کے باعث قریبی مارکیٹیں دکانیں بینک اور اسکولز بند کر دئیے گئے تھےدھماکوں اور فائرنگ سے شدید خوف ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر لورالائی اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔درایں اثناء لورالائی میں شہید اللہ نواز کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد لاش آبائی علاقہ ڈیرہ غازی خان روانہ کر دی گئی۔