• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے کراچی ایئر پورٹ سے روزگار کیلئے ملائشیاءجانے والے 60 مسافروں کو رو ک کر 35 سے زائد افراد کی ایمیگریشن کرنے سے بھی انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیاءجانے والے 60سے زائد مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق 35سے زائد مسافر وں کے ساتھ ویزا اور ورک پرمٹ ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے ایمیگریشن کرنے سے انکار کردیا،تمام مسافر سری لنکن ایئرلائن کی پرواز سے کولمبو براستہ ملائیشیاءجارہے تھے۔
تازہ ترین