ملتان میں غیرت کے نام پر باپ اپنی بیٹی کا قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کا یہ واقعہ ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں پیش آیا جہاں 22 سالہ لڑکی کو اس کے والد اقبال نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود فرار ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے قتل کی مزید جانچ کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔