• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، ناروے کو باآسانی 3-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔


فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور ناروے کے درمیان فرانس کے اسٹیڈے اوشیانے لی ہیورے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز رہا اور 14 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جل اسکاٹ نے خوبصورت گول کرکے اسکور 1-0 کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل انگلینڈ کی ایلن وائٹ نے ٹیم کی برتری دو صفر کردی، دوسرے ہاف میں بھی انگلینڈ کی کھلاڑیوں نے دبائو برقرار رکھا، 57 ویں منٹ میں موسی برونزے نے تیسرا گول کیا۔

قبل ازیں انگلینڈ کی کوچ فل نیویلی کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے، اگرچہ مخالف ٹیم بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن ہم نے انہیں زیر کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

دوسرا کوارٹر فائنل جمعے کو میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن امریکا کے درمیان پیرس کے اسٹیڈے دا پرنسز میں کھیلا جائے گا۔

فرانس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

گروپ اے میں فرانس نے تینوں میچز جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ دفاعی چیمپئن امریکا گروپ ایف کے 3 میچز جیت کر ناقابل شکست رہا ہے۔

تازہ ترین