• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اعظم اور اس کی حکومت خوفزدہ ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ اندھےکوبھی نظرآرہا ہے جعلی اعظم اوراس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ میں انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہی ہے۔

مریم نواز نے ایک بیان میں اپنے کارکنوں سے کہاکہ آپ نے نہ گھبرانا ہے اورنا ڈرنا ہے،یہ حرکتیں ان کے اپنے زوال کا باعث ہوں گی، مگر آپ نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

نوازشریف کی صحت سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو انشاءاللہ کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف ناانصافی اور ظلم کا نشانہ بنے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں بہت جلد سرخرو کرے گا، فکرظالم کوہونی چاہیےکیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے۔

تازہ ترین