• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو اقتدار عوام نہیں کسی اور نے دیا ہے،چوہدری نثار

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کواقتدارعوام نہیں کسی اورنے دیاہے، ملکی حالات بند گلی ملک اور عوام اجتماعی خودکشی کی جانب جا رہے ہیں ، سیاستدانوں کوملک نہیں سیاست عزیزہے،میں چاہتا تو آج بھی اپنی گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا مگر اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا کر کے اپنے حلقہ کے عوام کیساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا تھا،میں برائے فروخت نہیں،عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، جس دن میں نے خود کو بیچ کر اقتدار حاصل کیا میں اسی دن اپنی نظروں سے گر جاؤں گا، اقتدار میری منزل تھی اور نہ ہے، لیگی رہنما چوہدری اخلاق حسین کی رہائشگاہ پر انکے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزراء بے سروپا بیانات داغ کر حالات مزید خراب کر رہے ہیں،انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ نہیں، ملکی حالات بند گلی کی طرف جا رہے ہیں اور سیاستدان درست سمت کے تعین اور راستہ نکالنے کے بجائے ایک دوسرے کیساتھ دست و گریباں ہیں،آج کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں،1970 میں ہمارا دشمن بھارت ہمارے سامنے تھا مگر آج کا دشمن ہمارے سامنے نہیں۔

تازہ ترین