اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کیا ہے کہ’’ عمران صاحب‘‘ آئی ایم ایف کے تیار شدہ عوام دشمن بجٹ کے ایک دن بعد ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا؟ عوام پر اور کتنا ظلم کریں گے؟ بس کریں ، عوام بڑی مشکل میں ہے۔ 10 ماہ میں گیس کی قیمت میں 263 فیصد اضافہ ہواگیس قیمتوں میں اضافے پر گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بجٹ کے ایک دِن بعد صنعت کاروں نے صنعت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔